ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ سمیت 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں 355 ارب روپے کی مالیت کی منظوری دی گئی


ویب ڈیسک May 15, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سمیت 355 ارب روپے مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم سمیت اہم شعبوں کا جائزہ لے کر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اِجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیاحتی ترقی اور دیہی سڑکوں کی بہتری کے منصوبے بھی منظور ہوگئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا حکومت تمام علاقوں میں پائیدار اور جامع ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

اجلاس میں سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ابتدائی تعلیم کے منصوبوں، بلوچستان میں منگی ڈیم اور پانی کی ترسیل کے نظام کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں 100 ڈیزل الیکٹرک انجنوں کی مرمت اور ترسیلی نظام کی بہتری کی منظوری بھی دی گئی۔ ایف بی آر کے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز اور ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے منصوبے منظور کر لئے گئے۔

اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں