مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی؛ اریج چودھری

سابق مس پاکستان ورلڈ اریج چودھری نے مقابلہ حسن میں انتخاب کا طریقہ کار بتادیا


ویب ڈیسک May 17, 2025
مقابلہ حسن میں صرف خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی

مس پاکستان ورلڈ اریج چودھری نے مقابلہ حسن میں انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خود پر ہونے والی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا۔ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہوں۔

اریج چودھری نے بتایا کہ مقابلہ حسن میں کسی لڑکی کا انتخاب صرف ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ کئی ٹاسک بھی دیئے جاتے ہیں جنھیں مکمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلکہ مقابلہ حسن میں انتخاب 80 فیصد فلاحی کام کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ امیدوار اپنے ملک میں کتنا فلاحی کام کرتے ہیں۔

اریج چودھری نے بتایا کہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو فلاحی کاموں کے لیے وقت بھی دیا جاتا ہے۔ جو جتنا بہتر ٹاسک پورا کرتا ہے اتنے زیادہ نمبر ملتے ہیں۔

 اریج چودھری نے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر کہا کہ مجھے آج بھی اس کامیابی پر فخر ہے، اس کے لیے سخت محنت کی تھی۔

 

مقبول خبریں