وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم بھارتی عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے، ذرائع


خالد محمود May 18, 2025

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ  کے جوانوں  اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ 

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں