پی ایس ایل 10، زلمی اور قلندرز کا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع

جیتنے والی ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریگی


وقاص احمد May 18, 2025
فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا جس پر میچ کو 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا۔ بارش کے باعث پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا تھا۔

بعد ازاں امپائرز نے معائنے کے بعد میچ کا فیصلہ کیا اور اسے 13، 13 اوورز تک محدود کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں