چمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک May 18, 2025
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے علاقے گلستان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان میں ایف سی قلعہ کے ساتھ جبار مارکیٹ میں دھماکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے ایف سی قلعہ دیوار کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محاصرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کا تھا شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں