طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر لیاری یونیورسٹی کا افسر معطل، کیمپس میں داخلے پر پابندی

یونیورسٹی انتظامیہ نے عبدالرشید ملاح کو معطل اور داخلہ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


صفدر رضوی May 19, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

 بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس سلسلے میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے افسر کی کنوینر شپ میں بنائی گئی تھی جس نے دستیاب حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا تھا کہ یا تو یونیورسٹی رولز کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے یا پھر معاملے کو محتسب کو بھجوایا جائے گا۔

جس کے بعد اس سلسلے میں محتسب سے رابطہ کیا گیا جس پر محتسب کی رائے کے ضمن میں معاملے کو یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میں پیش کیا گیا، جہاں مذکورہ فیصلہ کیا گیا یے۔

علاوہ ازیں پیر کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسین مہدی کی زیر صدارت منعقدہ سینڈیکیٹ میں ایک فیکلٹی غلام مرتضی لہبر کی تنزلی کے معاملے کو بھی رپورٹڈ آئٹم کے طور پر پیش کیا گیا اور سینڈیکیٹ کو بتایا گیا کہ مذکورہ استاد کی تنزلی کرکے ان کو لیکچرر بنادیا گیا ہے کیونکہ ان کی جانب سے پہ ایچ ڈی کورسز کے ایک equivalent سرٹیفکیٹ کو پی ایچ ڈی کخ ڈگری کے طور پر پیش کیا گیا۔

اس بنیاد پر انھیں ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر بناکر متعلقہ عہدے کی مراعات دی جاتی رہی جو اب یونیورسٹی ان سے وصول کرے گی۔

مقبول خبریں