برطانیہ کی شہزادی آف ویلز کیٹ مڈلٹن کا نیا مجسمہ عالمی شہرت یافتہ میوزیم "میڈم تساؤز لندن" میں عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نیا مجسمہ دسمبر 2023 میں کنگ چارلس کی دوسری سالانہ سفارتی استقبالیہ تقریب میں شہزادی کے خوبصورت لباس سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا۔
میڈم تساؤز لندن کی اسٹوڈیو مینیجر جو کنسی نے بتایا کہ پرنسز آف ویلز ایک خوبصورت ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن میں ملبوس ہیں جو مشہور فیشن ڈیزائنر جینی پیکہم نے تیار کیا تھا۔
مجسمے میں شہزادی نے مشہور"لوورز ناٹ ٹائرا اور گریول ڈائمنڈ‘‘ زیورات اور جھمکوں کی نقل بھی پہن رکھی ہے۔
جو کنسی نے مزید بتایا کہ اس مومی مجسمے کی تیاری میں تقریباً 12 ماہ لگے اور 20 ماہر فنکاروں نے اس کی باریکیوں پر کام کیا۔
یہ نیا مجسمہ "رائل پیلس ایکسپیرینس" سیکشن میں رکھا گیا ہے۔ جہاں پہلے ہی پرنس ولیم، کنگ چارلس اور ملکہ کامیلا سمیت دیگر شاہی افراد کے مومی مجسمے بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ میڈم تساؤز لندن نے پہلی بار 2012 میں ولیم اور کیٹ کی شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے مومی مجسمے رکھے گئے تھے۔