مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان

واشنگٹن میں یہودی میوزیم پر فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی سفارت کار مارے گئے


ویب ڈیسک May 22, 2025

امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

یاد رہے کہ واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جو اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار تھے۔

 

مقبول خبریں