چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچ گئے، ذرائع


اسامہ اقبال May 23, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر دوران قید علیل ہونے والے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی اور شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے بیرسٹر گوہر لاہور پہنچے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا اور اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کو صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں