لاہور:
رائیونڈ روڈ پرڈمپر نے ٹریکٹر سے تصادم کے بعد موٹرسائیکل اور رکشے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کے تصادم کے باعث پیش آیا اور تصادم کے دوران موٹرسائیکل اور رکشہ بھی ڈمپر تلے دب گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی تاہم پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ادارے کاروائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس