کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، بچہ اسپتال میں زیر علاج


شاہ میر خان May 28, 2025

شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مقبول خبریں