امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی


ویب ڈیسک May 29, 2025

متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔

سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ پر 5 جون سے 8 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت پہلے ہی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی 10 تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے جو کسی بھی ملک میں سب زیادہ چھٹیاں ہیں۔

 

 

مقبول خبریں