کراچی؛ درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ، گرمی معمول سے زیادہ پڑنے کا امکان

جمعرات کو سب سے زیادہ پارہ موہنجودڑو میں 48ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


آفتاب خان May 29, 2025
کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے—فوٹو:فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں بدھ کو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.4 ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور جمعے کو بھی معمول سے زیادہ گرمی پڑنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا موسم گرم اور خشک رہا، تاہم نمی کا تناسب گزشتہ روزکےمقابلے میں 28 فیصد کم رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گزشتہ روزکے مقابلے میں درجہ حرارت 1.4ڈگری اضافے سے 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کےمطابق جمعے کو موسم گرم یا شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم معمول سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔

اسی طرح دیہی سندھ کے علاقوں بدین اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ پارہ موہنجودڑو میں 48ڈگری ریکارڈ ہوا۔

مقبول خبریں