نیشنز کپ؛ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد

اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں



پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد کردیا ہے۔

ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سیلیکشن کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیاکپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ

بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں