کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی بھارتی اہلکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، 2 آفیشلز گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 3 اگست 2014
گرفتار کئے گئے اہلکاروں میں سے ایک بھارتی اولمپکس ایسویس ایشن کا جنرل سیکریٹری جبکہ دوسرا ریسلنگ ریفری ہے۔ فوٹو: فائل

گرفتار کئے گئے اہلکاروں میں سے ایک بھارتی اولمپکس ایسویس ایشن کا جنرل سیکریٹری جبکہ دوسرا ریسلنگ ریفری ہے۔ فوٹو: فائل

گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے2 بھارتی آفیشلز کو مختلف جرائم کے ارتکاب پر حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گلوسکو کی پولیس نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راجیو مہتا اور ریسلنگ ریفری وریندر ملک کو الگ الگ واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجیو مہتا پر شراب پی کر گاڑی چلانے اورغل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ وریندر ملک کو ہراساں کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں آفیشلز کو کل مجسٹریٹ کےسامنےپیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں جس میں 70 سے زائد ممالک کے ہزاروں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔