پی آئی اے نے14840عازمین حج کو سعودی عرب پہنچادیا

حج آپریشن میں صرف پی آئی اے اپنے ہی طیارے استعمال کررہی ہے


Staff Reporter September 24, 2012
حج آپریشن کے دوران جدہ کیلیے204 اور مدینہ منورہ کیلیے4پروازیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے نے اب تک 34 براہ راست حج پروازوںکے ذریعے14,840 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچادیا۔

حج کی پروازوں کی براہ راست مانیٹرنگ ایم ڈی کیپٹن جنید یونس کررہے ہیں جس میں حج پروازوں کی مقررہ وقت پر روانگی کو یقینی بنایا جارہا ہے، امسال حج آپریشن میں صرف پی آئی اے اپنے ہی طیارے استعمال کررہی ہے جبکہ دیگر اندرون وبیرون ملک شیڈول پروازیں بھی اپنے معمول کے اوقات کار کے مطابق روانہ ہورہی ہیں۔