اپنے بل بوتے پر بننے والی امیر ترین خواتین کی فہرست جاری

امریکا کی معروف شوبز شخصیات سیلینا گومز اور ٹیلر سوئفٹ بھی فہرست میں شامل ہیں


ویب ڈیسک June 05, 2025
امریکا کی امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی فہرست جاری

اپنی محنت اور بل بوتے پر امیر ترین خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے والی خواتین میں شوبز ستاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں بزنس کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوربز نے امریکا کی 100 کامیاب اور امیر ترین خواتین کی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست میں اوّل نمبر پر 78 سالہ ڈیانا ہینڈریکس براجمان ہیں جو بلڈنگ کنسٹرکشن اور سپلائی کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور جن کی دولت کا حجم 22.3 بلین ڈالر ہے۔

دوسرے نمبر پر 7.1 بلین ڈالر کے اثاثہ جات کی مالک 81 سالہ جوڈی فال کنر ہیں جو صحت سے متعلق سافٹ ویئرز کی مالک ہیں۔

تیسرے نمبر پر 92 سالہ مارین الیچ ہیں جنھوں نے 1957 سے پیزا کا فیملی بزنس کیا اور اب ان کی جائیداد لگ بھگ 6.9 بلین ڈالر ہے۔

اس فہرست میں سیلینا گومز کے علاوہ کم کارڈیشین، کائلی جینر، اوپرا ونفری، بیونسے، ریز ویدرسپون، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور دیگر بھی شامل ہیں۔

 

مقبول خبریں