رجب بٹ کیخلاف ریپ، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج 

ملزمان نے مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا، میری نازیبہ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، ایف آئی آر کا متن


ویب ڈیسک June 10, 2025

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ اور مان ڈوگر سمیت 5 افراد کے خلاف نشہ آور چیز پلا کر خاتون کا ریپ کرنے، اس کی نازیبہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان حیدر نامی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، سلمان کے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکژو بیشتر جاتی رہی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے کہا کہ سلمان نے بحریہ آرچرڈ ایک گھر میں بلا کر مجھے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کردیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان نے میری نازیبہ ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرتا رہا، سلمان نے میری ویڈیو میری بہن پلوشہ کو بھی دکھائی، میں اور میری بہن سلمان کو منع کرنے اس کے گھر گئے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سلمان کے گھر موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے کمرے میں بند کردیا، سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ان افراد کے ساتھ موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق جواد حیدر نے ہم بہنوں کا موبائل پکڑ کر "ری سیٹ " کردیا، موبائل ری سیٹ کرنے کے بعد ہمیں دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔

مقبول خبریں