بیدردی سے قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟

دوستی نہ کرنے کی پاداش میں 17 سالہ ثنا کو عمر حیات نامی لڑکے نے گھر میں گھس کر گولیاں ماری تھیں


ویب ڈیسک June 10, 2025
بیدردی سے قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا

بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔

17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔

ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔

مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔

جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے ’وہ ضدی سی‘ کی چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ جن میں چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ ثنایوسف بھی چند مناظر میں نظر آ رہی ہیں۔

اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ ثنا یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کردار نبھایا تھا۔

یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اس افسوسناک واقعے پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج ایک باصلاحیت لڑکی سے محروم ہوگیا۔

 

مقبول خبریں