شادی سے پہلے بہت افیئرز تھے جن کے بارے میں شوہر کو بتایا ہے، روبی انعم

ماضی دوستیاں بھی تھیں اور افیئرز بھی کیے، اداکارہ


ویب ڈیسک June 11, 2025

اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔

نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔

روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا تھا لیکن امی نے وہاں شادی سے انکار کردیا۔ 

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے شادی تاخیر سے کی، لیکن بے حد خوش ہوں اور شوہر کو میرے سابق تمام معاشقوں کے بارے میں خود میں نے بتایا۔

اپنے بچپن کے بارے میں روبی انعم نے بتایا کہ وہ ٹام بوائے تھیں۔ لڑکوں کی طرح کے کپڑے پہننا، اسٹائل اپنانا اور کھیلنا کودنا۔ لڑکیوں سے میری بنتی نہیں تھی۔

اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ اب اسٹیج کا معیار بہت گر گیا ہے۔ اسٹیج ڈراما رقص بن کر رہ گیا۔ نئی لڑکیاں بھی صرف رقص پر توجہ دیتی ہیں۔

 

 

مقبول خبریں