کتنی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ کیلکولیٹر کے ذریعے جانیں

ٹیکس ریلیف کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے


ارشاد انصاری June 11, 2025
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر سطح کی آمدن والے ملازمین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

ٹیکس ریلیف کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے جب کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے افراد کا ٹیکس 2,500 روپے سے کم کر کے صرف 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

تنخواہوں میں ریلیف کے حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق:

  • ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار سے کم ہو کر 6 ہزار روپے
  • ماہانہ 2 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 19,167 سے کم ہو کر 13,500 روپے
  • 2 لاکھ 25 ہزار پر ٹیکس 25,417 سے کم ہو کر 19,250 روپے
  • 2 لاکھ 50 ہزار پر ٹیکس 31,667 سے کم ہو کر 25 ہزار روپے
  • 3 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 45,833 سے کم ہو کر 38,833 روپے
  • ساڑھے 3 لاکھ پر ٹیکس 61,250 سے کم ہو کر 54,250 روپے
  • 4 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 78,750 سے کم ہو کر 71,750 روپے
  • 5 لاکھ پر ٹیکس 1,13,750 سے کم ہو کر 1,06,750 روپے
  • ساڑھے 5 لاکھ پر ٹیکس 1,31,250 سے کم ہو کر 1,24,250 روپے
  • 6 لاکھ پر ٹیکس 1,48,000 سے کم ہو کر 1,41,000 روپے
  • 8 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 2,18,000 سے کم ہو کر 2,11,000 روپے
  • 10 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس 3,17,000 سے کم ہو کر 3,07,000 روپے
  • 15 لاکھ پر ٹیکس 5,10,000 سے کم ہو کر 4,98,000 روپے
  • 20 لاکھ پر ٹیکس 7,02,000 سے کم ہو کر 6,89,000 روپے
  • 25 لاکھ پر ٹیکس 8,95,000 سے کم ہو کر 8,79,000 روپے
  • 28 لاکھ پر ٹیکس 10,10,000 سے کم ہو کر 9,94,000 روپے
  • 30 لاکھ پر ٹیکس 10,87,000 سے کم ہو کر 10,70,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے تناظر میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق ٹیکس فارم کو بھی سادہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عام افراد اسے خود بھر سکیں۔

Income Tax Calculator 2025–2026

Applicable Income Tax Rates from July 1, 2025

Current Tax (2024–25)

Monthly tax (current)0 PKR
Annual tax0 PKR

After Budget 2025–26

New monthly tax0 PKR
New annual tax0 PKR

Change in Take-home Pay

Current take-home pay0 PKR
New take-home pay0 PKR
Monthly difference0 PKR
Yearly tax savings0 PKR

مقبول خبریں