کراچی میں مئی کے دوران کتنی بائیکس، موبائل اور گاڑیاں چوری یا چھینی گئیں؟ رپورٹ جاری

سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی میں ہوئے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی


اسٹاف رپورٹر June 11, 2025

کراچی:

شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔

سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں بھتہ خوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ قتل وغارت گری کے 66 واقعات رپورٹ ہوئے۔

مقبول خبریں

رائے