آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس 19 جون کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا


—فائل فوٹو

آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگاجس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کر معاملے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بنچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے لیے رولز کی تشکیل پر غور ہوگا۔

مقبول خبریں