اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد لائے گئے ملزمان میں سے ایک غائب ہوگیا

ملزم جوڈیشل کمپلیکس اڈیالہ سے آتے ہوئے راستے میں فرار ہوا یا اڈیالہ جیل میں ہی رہ گیا، تصدیق نہ ہوسکی


کورٹ رپورٹر June 12, 2025

اسلام آباد:

اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد بخشی خانہ میں لایا گیا ایک ملزم کم ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ سے ملزمان کو پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا، جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ گنتی کے دوران ایک ملزم کم نکلا جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کو تاحال تصدیق نہ ہوسکی کہ ملزم جوڈیشل کمپلیکس اڈیالہ سے آتے ہوئے راستے میں فرار ہوا یا اڈیالہ جیل میں ہی رہ گیا، ملزم امان اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں