مانیٹری پالیسی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود کا تعین کیا جائے گا

پانچ مئی کو اجلاس میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا


اسٹاف رپورٹر June 12, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی (زری پالیسی) کا اجلاس پیر 16 جون کو طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے اسی دن زری پالیسی کا بیان جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ پانچ مئی کو گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں