برازیل کے فارورڈ میتھیس کنہا نے کہا ہے کہ ساڑھے 62 ملین پاونڈز کے عوض مانچسٹر یونائیٹڈ میں ٹرانسفرسے ان کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔
12 ماہ کے آپشن کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کرنے والے اسٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا کھلاڑی بننے کے بارے میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے،بچپن ہی سے یونائیٹڈ میری پسندیدہ انگلش ٹیم تھی اور میں نے اس کی سرخ قمیض پہننے کا خواب دیکھا تھا۔
میڈرڈ سے منتقلی کے بعد کنہا نے وولوز کی جانب سے 76 میچز میں 31 گول داغے تھے۔