لاہور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا

مقتولہ کی شناخت 30 سالہ فرحانہ کے نام سے ہوئی، ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن 


نعمان شیخ June 14, 2025

لاہور:

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ فرحانہ کو اس کے شوہر نے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر سر میں پتھر کی کونڈی مار کر قتل کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں