سکھن لیبر اسکوائر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

زخمیوں کی شناخت 35 سالہ عرفان اور 30 سالہ مہتاب کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک June 15, 2025
(فوٹو: فائل)

سکھن کے علاقے لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکھن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 35 سالہ عرفان اور 30 سالہ مہتاب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں