ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی


ویب ڈیسک June 15, 2025

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح سمیٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا۔


گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔

اس فتح کیساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹمبا باوما اور جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد دلچسپ میمز وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں: باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے "کپتان" بن گئے

شائقین کرکٹ 'چوکرز' کے نام سے مشہور افریقی ٹیم کی جیت پر نہایتی خوشی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی پروٹیز کی کارکردگی کو سراہا۔

وائرل ہونے والی دلچسپ میمز:

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by P (@bittu7664)

 

مقبول خبریں