جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما ایک بھی میچ ہارے بٖغیر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔
مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے مچل اسٹارک اور ایلکس کیری کی ففٹیز کی بدولت 207 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 282 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی وکٹ محض 9 اور دوسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری بعدازاں تیسری وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما کی 143 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں: کوہلی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد سابق کپتان کی پلیینگ الیون سے بھی باہر
چوتھے روز کھیل کے آغاز پر افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم بیڈنگھم نے 21 بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔
ٹیسٹ چیمپیئین شپ کے دوران ٹمبا باوما کی کارکردگی غیر معمولی رہی، انہوں نے 10 میچز کھیلے 9 جیتے اور ایک میچ ڈرا ہوا۔
