ایران اسرائیل جنگ: پاکستان نے تہران سے چند سفارت کاروں اور غیر ضروری عملے کو واپس بلالیا

جنگ کے سبب غیرضروری اسٹاف سے اہل خانہ سمیت وطن واپسی کا کہا ہے، افسر دفر خارجہ


اسٹاف رپورٹر June 17, 2025

اسلام آباد:

ایران اسرائیل جنگ اور خطے میں بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان نے تہران سے کچھ سفارت کاروں، غیر ضروری اہل کاروں اور عملے کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا۔

وزارت خارجہ کے اعلی عہدے دار کے مطابق جنگ کی صورتحال اور کشیدگی کے باعث اقدام کیا گیا ہے، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے کام جاری رکھیں گے۔

افسر کے مطابق جو اضافی اور غیر ضروری اسٹاف ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان سمیت وطن واپس چلے جائیں، اسٹاف کی واپسی کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

مقبول خبریں