ایران نے اب تک 400 بیلسٹک میزائل اور ہزار سے زائد ڈرونز حملے کیے؛ اسرائیلی فوج

ایران کے حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں


ویب ڈیسک June 18, 2025

ایران نے پانچ روز سے جاری جنگ میں اسرائیل کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران اب تک اسرائیل پر تقریباً 400 بیلسٹک میزائل اور 1,000 ڈرونز داغ چکا ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کے بقول ان میں سے تقریباً 20 بیلسٹک میزائل اسرائیل کے شہری علاقوں میں گرے جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل فائر ہونے کا سراغ لگایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام ان خطرات کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ محفوظ مقامات میں چلے جائیں اور جب تک واضح سرکاری ہدایت نہ آئے، وہیں رہیں۔

دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر کے مطابق، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تہران کے اوپر دشمن  کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

 

مقبول خبریں