ایران اسرائیل کے درمیان جنگ کو 6 روز ہوگئے جس کے دوران پہلی بار تہران کی فضاؤں میں مسافر بردار طیاروں نے پرواز بھری۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے 3 ایئر بس طیاروں نے بدھ کی شام پہلی بار اڑان بھری ہے جن کی منزل مسقط تھی۔
ان طیاروں میں دو کا اسٹیٹس ایرانی حکومت کے طور پر ظاہر ہو رہا تھا جب کہ تیسرے طیارے نے معراج ایئر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری تھی۔
تینوں پروازیں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید ان طیاروں میں ایرانی حکام تھے جو مذکرات کے لیے پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات مسقط میں ہونا تھے جو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باعث ملتوی کردیئے گئے تھے۔
تاہم ایران نے غیر معمولی طور پر مسافر بردار طیاروں کے مسقط پہنچنے پر اس افواہ کو تقویت دی کہ مذاکرات شروع ہوگئے۔
جس پر ایران نے ایسے ہر دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران سے کوئی وفد امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے مسقط نہیں پہنچا۔
امریکا اور عمان کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔