اسلام آباد:
جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچز کی مدت میں تیس نومبر تک توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف عدالتی امور زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں تبدیلی
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جسٹس آغا فیصل کی جگہ جسٹس عدنان اقبال کو آئینی بینچ میں شامل کرلیا گیا ہے اسی طرح جسٹس ثنا اکرم کی جگہ جسٹس جعفر آئینی بینچ میں شامل ہوئے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے تمام ہائیکورٹس کے آئینی بینچز کی مدت میں بھی 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔