زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، اسٹیٹ بینک


بزنس رپورٹر June 19, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے کے دوران  مجموعی ذخائر 12 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب  45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ ،26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مقبول خبریں