کراچی: پولیس وین پر حملے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور

2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے


کورٹ رپورٹر June 21, 2025

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔

عدالت نے ملزم فضل غنی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں