اہم سری لنکن اسٹار ٹیسٹ افق سے اوجھل ہوگیا

سابق کپتان سری لنکا کی تاریخ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے


اسپورٹس ڈیسک June 22, 2025

سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر انجلیو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف گال میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے بعد طویل طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

انجلیو میتھیوز سری لنکا کی تاریخ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

میتھیوز کے مطابق عالمی کرکٹ کا یہ سفر آسان نہیں تھا، اس میں کئی اتارچڑھاؤ آئے مگر ہر لمحہ سیکھنے کا باعث بنا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ نوجوان کھلاڑی سری لنکن کرکٹ کی باگ ڈور سنبھالیں اور اسے نئی بلندیوں تک لے کر جائیں۔

مقبول خبریں