خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد، بانی سے اظہار یکجہتی

اراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور نعرے بازی بھی کی


شاہدہ پروین June 23, 2025
حکومتی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو اسکرین گریپ)

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ممبران نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات اور ہدایت لے کر ہی مالی سال کا بجٹ منظور کریں گے مگر ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی اور اب بجٹ کے معاملے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر صوبائی حکومت ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ایوان میں موجود تمام حکومتی اراکین نے تمام حکومتی اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا اور بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

مقبول خبریں