واشنگٹن میں 33 فٹ لمبا ڈومینو ٹاور تعمیر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ٹیم نے ایک کھلونا ٹاور کی چوٹی پر پھینک کر کامیابی کو نشان زد کیا


ویب ڈیسک June 28, 2025

امریکا میں ایک یوٹیوبر اور انکی ٹیم نے سب سے بلند ڈومینو ٹاور کھڑا کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں نییشنل بلڈنگ میوزیم میں للی ہاویش نامی یوٹیوبر اور ان کی ٹیم نے 33 فٹ 2.74 انچ لمبا ڈومینو ٹاور تعمیر کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پچھلا ریکارڈ 32 فٹ 10.8 انچ کا تھا

ٹیم نے پانچ دن میں یہ ڈھانچہ کھڑا کیا اور اس میں ایک خاص "octo-tower" تکنیک کا استعمال کیا گیا۔ تعمیر کے بعد ٹیم نے ایک کھلونا ٹاور کی چوٹی پر پھینک کر کامیابی کو نشان زد کیا۔

للی جو "domino artist" کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ورکشاپز منعقد کیں اور ساتھ ہی اس لمحے کا جشن منایا

ٹاور کے آخر میں تقریباً 100,000 ڈومینو بلاکس 8 منٹ تک گرائے گئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ میوزیم کے مرکزی ہال میں ایک مکمل فن پارہ تخلیق کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں