ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، اطلاق یکم مئی سے ہوگا


ضیغم نقوی June 30, 2025

اسلام آباد:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے ماہ جولائی کیلیے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کر کے ایل بی جی کی قیمت 191 روپے 80 پسے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا اور اب اس کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا طلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
 

مقبول خبریں