لاہور:
کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے لگاتار پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
قومی ٹیم نے آخری پول میچ میں مالدیپ کو بھی ہرا دیا، سیمی فائنل جاپان سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم نے مالدیپ کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھا کر برتری ثابت کی اور انتالیس کے مقابلے میں انچاس گول سے فتح حاصل کی، اس جیت کے ساتھ پاکستانی ٹیم پول میں دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پاکستان سیمی فائنل اپنے ہی گروپ کی نمبر چار پوزیشن پر موجود جاپان سے کھیلے گا جو جمعرات کو ہوگا۔ چیمپیئن شپ کا فائنل چار جولائی کو طے ہے۔