پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری، 24 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیر ہوگا


آفتاب خان July 02, 2025
فوٹو: فائل

قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔

بعد از حج آپریشن کےتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہےہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیرہوگا۔

مقبول خبریں