کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ملزم کوگرفتارکرنے کے لیے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم حکمت عملی سے ملزم کوتحویل میں لے کرتھانے منتقل کیا، پولیس


شاہ میر خان July 09, 2025
فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پراہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد تاج کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

ملزم کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں