لاہور: 10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ


July 11, 2025

پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ کی پولیس ٹیم نے 10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو ایل ڈی اے سے گرفتار کرلیا۔

انچارج چوکی شیر شاہ کے مطابق ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر شیر شاہ میں واقع کوارٹر میں لیےگیا۔

انچارج کے مطابق ملزم کوارٹر میں بچے سے بدفعلی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں