مصر کے جونیئر اسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو پاکستان کیجانب سے اسپانسرشپ مل گئی

اسپانسر شپ دینے کے حوالے سے کریک کلب، ڈی اے میں دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا



مصر کے 17 سالہ عالمی جونیئراسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو اگلے پانچ برس کے لیے اسپانسر شپ مل گئی۔

عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن کے حامل مصری کھلاڑی کو رچز وینس پاکستان کی جانب سے اسپانسر شپ دینے کے حوالے سے کریک کلب، ڈی اے میں دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے متوقع عالمی اسکواش چیمپین کو اسپانسر شپ ملنا دراصل پاکستان کے نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

جہانگیرخان نے کہا کہ اگر محنت کو اپنا اشعار بنایا جائے تو مستقبل میں بہترین کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔

عدنان اسد نے کہا کہ باصلاحیت مصری کھلاڑی نے تیزی سے عالمی سطح پراپنا مقام بنایا ہے۔

 14 برس کی عمر میں پروفیشنل کھلاڑی بن جانے والے محمد ذکریا نے کہا کہ ان کو اگلے پانچ سال کے لیے اسپانسر شپ میسر آنے پر خوشی ہے اور عالمی اسکواش چیمپئن بن کراپنا خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں