خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی حلف برداری کیلیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف برداری کی لیے خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی کا بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ قانون نے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کردی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 20 جولائی کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلیے سمری ارسال کی ہے۔
واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، پی پی سمیت دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔