انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

سیمی فائنل میں حسنین اختر نے پولینڈ کے الیور نیزالیک کو 0-4 سے قابو کیا


ذبیر نذیر خان July 17, 2025

پاکستان کے حسنین اخترآئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے انڈر17 ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

بحرین کے دارالحکومت مناما سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری چیمپئن شپ کے انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں حسنین اختر نے پولینڈ کے الیور نیزالیک کو 0-4 سے قابو کرکے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔

حسنین اخترنے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کے کژیزٹوف چاپنک کو1-3 اورپری کوارٹر فائنل میں عمان کے معتصم السعدی کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب عالمی چیمپئن محمد آصف ماسٹرز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو 0-4 سے قابو کرلیا۔

پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے کیوئسٹ محمد شہاب کو 2-4 سے شکست دی تھی۔

مقبول خبریں