پی ٹی آئی پی کے مقابل اے این پی نے ٹاس جیت لیا، شاہدہ بی بی رکن کے پی اسمبلی منتخب

صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 4 اور پی ٹی آئی پی کی تین ہوگئی


اسٹاف رپورٹر July 17, 2025

پشاور:

اے این پی اور پی ٹی آئی پی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا، خاتون امیدوار شاہدہ بی بی رکن کے پی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ٹاس کا فیصلہ کیا تھا۔

تحریک انصاف پارلیمینٹرین کی جانب سے خاتون صومی فلک ناز بطور امیدوار تھیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شاہدہ بی بی رکن تھی۔

ٹاس ہوا تو جیت اے این پی کے حصے میں آئی جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

صوبائی اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کی 18، مسلم لیگ(ن)17، پیپلزپارٹی 10،اے این پی 4اور پی ٹی آئی پی کی 3 نشستیں ہوگئی ہیں۔

مقبول خبریں