نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع

آڈٹ نتائج نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پیش کیے جائیں گے


آفتاب خان July 21, 2025

کراچی:

نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن کے تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع کردیا گیا۔

سالانہ آڈٹ کیلئے  پی آئی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان کو انٹرنل آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آڈٹ کے نتائج کو نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم آئندہ چند روز پی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرینگے۔

مقبول خبریں