کراچی:
بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
گرین شرٹس کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے، ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے بیٹرز بے جان میچ میں جان لڑانے کی پوری کوشش کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان کو موقع مل سکتا ہے، بولرز ایک بار پھر جان لڑانے کے لیے تیار ہوں گے۔
دوسری جانب تاریخی کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہو چکی ہیں، کھلاڑی حالیہ دورہ پاکستان میں تمام میچز ہارنے کا حساب چکتا کرنے کے لیے بے چین ہیں۔